15 اگست، 2005، 8:25 PM

ہندوستان كے يوم آزادي كے موقع پر

ہندوستان كے وزير اعظم نے كہا كہ : پاكستان كے ساتھ صلح كے مذاكرات ميں پيشرفت حاصل ہوئي ہے

ہندوستان كے وزير اعظم نے كہا كہ : پاكستان كے ساتھ صلح كے مذاكرات ميں پيشرفت حاصل ہوئي ہے

ہندوستان كے وزير اعظم منموہن سنگھ نے ہندوستان كے اٹھاونويں يوم آزادي كے موقع پر كہا كہ پاكستان كے ساتھ صلح كے مذاكرات ميں پيشرفت حاصل ہوئي ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ہندوستان كے وزير اعظم منموہن سنگھ نے ہندوستان كے اٹھاونويں يوم آزادي كے موقع پر اپني 90 منٹ كي تقرير ميں اس بات پر زور ديا كہ ملك كے سكيورٹي دستے كشميري عليحدگي پسندوں كو سختي كے ساتھ كچل ديں گے وزير اعظم منموہن سنگھ نے لال قلعہ كي فصيل سے بولتے ہوئے كہا كہ پاكستان كے ساتھ صلح كے مذاكرات ميں پيشرفت ہوئي ہے

اور مذكرات كا سلسلہ جاري ہے وزير اعظم نے ايران سے پاكستان كے ذريعہ ہندوستان تك بچھائي جانے والي گيس پائپ لائن كے بارے ميں كہا كہ اس عمل سے ملك كي اقتصادي رونق ميں كافي اضافہ ہوگا آج پورے ہندوستان ميں سكيورٹي كے سخت انتظامات كئے گئے تھے ياد رہے كہ ہندوستان  نے15 اگست 1947 ميں گاندھي كي رہبري ميں برطانيہ سے

آزاد ي حاصل كي تھي

 

News ID 218757

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha